آج کی آیت پر خیالات
میں دو چیزوں پر کامل طور پر اِیمان رکھتا ہُوں:1) خُدا کی قوت اور قُدرت، اور 2) اُس کی حضوری میں شامل ہونے کی میری شادمانی۔ میری بہترین جدوجہد ہمیشہ ٹھوکر کا باعث ہوگی، لیکن خُدا کا فضل میری جدوجہد سے کہیں زیادہ شاندار اور عظیم ہے۔ جب میں اُس کے سامنے کھڑا ہونگا تب میری غلطی اُس کے فضل اور اُس کی رحم کی مرہونِ منت ہوگی۔ میں کیسے شکرگزار دِل کے ساتھ اُس کی حمد نہ کروں اور کیسے اُس کو رُو برُو دیکھنے کی توقع نہ کروں؟
میری دعا
باپ، تُو مہربان ہے، تُو عظمت رکھتا ہے، اور تُو واحد خُدا ہے! اپنے تبدیل کر دینے والے رُوح کے وسیلہ سے جو تُو نے میرے واسطے کِیا ہے اُس کے لیے میں تیرا شُکر ادا کرتا ہُوں۔ براہِ کرم مُجھے قوت بخش اور مُجھے اپنی دیکھ بھال میں رکھ۔ میں تیری عظمت اور تیرے فضل کی وجہ سے تیری نجات کے بارے میں پُراعتماد ہُوں۔ مُجھ میں اپنے مقصد کو پُورا کر مُجھے عظیم شادمانی کے ساتھ اپنے جلالی تخت کے پاس لا۔ یسُوع کے نام میں۔ آمین۔