آج کی آیت پر خیالات
خُدا چاہتا ہے کہ ہم اُس کے طالب ہُوں۔ دراصل، اُس نے ہمیں اپنے طالب ہونے کے لیے بنایا ہے! بدقسمتی سے، تاہم، ہم دُوسری چیزوں کے ساتھ خُدا کے طالب ہوتے ہیں جو ہماری آنکھوں کو ایک یا دو لمحے کے لیے اچھی لگتی ہیں۔ ہمارے دِل کے لیے پہلا حُکم یہ ہونا چاہیئے کہ کوئی بھی چیز ہمیں خُدا سے نہ بھٹکانے پائے۔ صِرف خُدا ہی ہماری بندگی کا اصل حقدار ہے۔
میری دعا
راستباز خُدا اور مُقدّس باپ، براہِ کرم مُجھے غیر منقسم دل عنایت کر، ایسا جو میری زندگی میں پہلے اور ترجیحی طور پر تیرا طالب ہو۔ پیارے خُداوند، مُجھے مُعاف کر دے،کہ بہُت سی دُوسری چیزوں نے مُجھے تُجھ سے اور تیری بادشاہی کی خِدمت سے دُور کر دیا۔ مُجھے بادشاہی کے لیے پاک جذبہ عطا فرما جو کہ دُوسری تمام تر فِکروں اور دلچسپیوں سے بڑھ کر ہو۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہُوں۔ آمین۔