آج کی آیت پر خیالات
آپ دولت اور فہم میں سے کس کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں؟ ہماری آیت کی طرف دھیان سے دیکھیں۔ فہم کے بغیر دولت کسی قیمت کی نہیں ہے۔ یہ اچھے کاموں کے لیے استعمال نہیں کی جائے گی اور بہت جلد اُس کے ہاتھوں میں آ جائے گی جو کہ بے وقوف ہے۔ سلیمان کی طرح، مشہوری اور امیری کی طلب کرنے کی بجائے، آئیں مذہبی فہم کو طلب کریں باقی چیزیں اپنا خیال خود رکھ لیں گی۔
میری دعا
ابدی اور فہیم باپ، براہِ کرم مجھے فہم عطا فرما تاکہ میں جان سکوں کہ میرے وقت، جدوجہد اور دولت میں سے کیا قیمتی ہے۔ براہِ کرم مجھے اپنے پاک فہم سے برکت دے، تاکہ شاید میں اپنی زندگی اُس کے لیے گزاروں جو کہ حقیقی طور پر معنی خیز ہے اور تیرے جلال کے لیے جئیوں۔ یسُوع کے نام مین مانگتا ہوں۔ آمین۔