آج کی آیت پر خیالات
یسُوع نے لنگڑے کو معاف کر دیا، پھر اُس نے اُس کو شفا دے کر یہ ظاہر کیا کہ اُس کے پاس یہ اختیار ہے۔ یہ شفا جتنی اہم اور پُرجوش تھی، سب سے اہم بات اُن لوگوں کا ردِ عمل تھا جو کہ موقع پر موجود تھے؛ وہ ڈر اور خوف کے ساتھ خُدا کی تمجید کرنے لگے۔ اُنہوں نے یہ پہچانا کہ یسُوع خُدا کی حضوری کے طور پر یہاں مُنادی کرنے آیا ہے۔ جب ہم یہ سمجھ لیتے ہیں کہ یسُوع کون ہے اور اُس نے ہمارے لیے کیا کیا ہے اور کرتا رہے گا، تو ہم آج وہی کچھ کرتے ہیں—ہم حیرانی اور خوف کے ساتھ اُس کی تمجید کرتے ہیں۔
میری دعا
قادرِ مطلق اور آسمانی باپ، میں تیرے نام کو جلال دیتا ہوں اور تیرے فضل کے لیے تیرا شُکر ادا کرتا ہوں جو تُو نے اپنے بیٹے میرے نجات دہندہ کے وسیلہ سے میرے اُوپر اُنڈیلا ہے جس کے نام میں میَں اپنی تمجید تُجھے پیش کرتا ہوں۔ آمین۔