آج کی آیت پر خیالات
رُوح سے معمُور ہونے کے بارے بات کرنا ایک چیز ہے؛ اور رُوح کے کنڑول اور راہنمائی میں اپنی زندگی بسر کرنا دُوسری بات ہے۔ پولُوس ہمیں یاد دِلاتا ہے کہ باتیں بنانے سے کُچھ بڑھ کر کرنا چاہیئے؛ ہمیں اُس کے مطابق چل کر دکھانا چاہیئے۔ رُوح القُدُس ہمارے فیصلوں، اخلاقی تعین، اور گفتگو کو کنڑول کرتا اورضروری راہنمائی کرتا ہے۔ رُوح کے پھل—محبّت، شادمانی، امن، صبر، مہربانی، بھلائی، حلیمی، وفاداری اور اپنے آپ پر قابو ہے— یہ لازم ثبوت ہیں۔ پولُس کا مسیحیوں کو رُوح سے معموُر رِہنے کیلئے کہنا دراصل، "اُس کے مطابق زندگی بسر کرنا!"
میری دعا
مُقدّس خُدا، تیرے رُوح کے انعام کے لیے تیرا شُکر ہو، جو مُجھ میں زِندہ ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ تیرا رُوح میرے خیالات کی راہنمائی فرمائے اور میرے الفاظ اور کام یسُوع کی مانند بنا دے۔ یسُوع کے نام سے مانگتا ہُوں۔ آمین۔