آج کی آیت پر خیالات
مسیحت اپنے آپ میں مَر جانے کے بارے میں ہے۔ کُچھ لوگ اِسے دِہشت انگیز، خوف زدہ، اور کمزور سمجھتے ہیں۔ " کیُوں کسی کے فرمان پر اپنی خواہشات، تمنائیں، اور چاہتیں چھوڑیں؟" وہ حیرت زدہ ہیں۔ وہ اِلزام لگاتے کہ "یہ غُلامانہ دیکھائی دیتا ہے!"۔ اگزچہ، وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ مسِیح کے سامنے اپنی مرضی کو رکھنا ایسا ہی ہے کہ کوئی پرندہ ہوا کی لہروں میں اپنے آپ کو چھوڑ دے یا کوئی مچھلی اپنے آپ کو پانی کے حوالہ کردے۔ جب ہم خُداوند کے آگے جھک جاتے ہیں، وہ ہمیں وہ کرنے کے لیے قوت دیتا ہے جس کے لیے ہم بنائے گئے ہیں—اُن مُفید طریقوں کے قابل بنایا جاتا ہے جو ابدی ہیں، انسانی حدوں سے پار زندگی کے لیے اُن کو قوت بخشی جاتی ہے، اور باپ ہونے کے ناطے خالق کے ساتھ اشتراک کے لیے ہمیں نوازا جاتا ہے۔ مسیح کے آگے اِس جھکاؤ میں کیا چھپا ہُوا ہے وہ ہم میں زِندہ ہے۔ صِرف ہماری خُود غرضی اور اپنی ذات کا نقصان ہمارے بغاوت کی وجہ سے ہے۔
میری دعا
مُقدس باپ، یسُوع کے وسیلہ سے میری زندگی میں کام کے لیے تیرا شُکر ہو۔ جیسا کہ تُو نے مُجھے اپنے بیٹے میرے نجات دہندہ کی طرح دوبارہ سے نیا بنایا ہے، میرا اِیمان ہے کہ تُو مُجھے اُن طریقوں سے کہیں بہتر استعمال کرے گا جو میں نے تصور کیے تھے۔ براہِ کرم میرے دِل کو لے اور اِسے مکمل طور پر پاک کر۔ براہِ کرم میری زندگی کو لے اور اِسے بہتر طور پر استعمال کر۔ براہِ کرم میرے خیالات کو وسیع کر اور شاندار خواب دیکھنے میں میری مدد فرما۔ ایسا ہو کہ یہ سب میری زندگی میں تیرے بیٹے کی قُدرت سے ہو، اور جو کُچھ میں کروں، خواب دیکھوں، اور خُواہش کروں وہ تیرے جلال کے لیے ہو۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہُوں۔ آمین۔