آج کی آیت پر خیالات
یہ کہنے کا ایک اور طریقہ ہے کہ، "اپنے پڑوسی سے اپنے برابر محبّت رکھ!" یسُوع ہمارا بُوجھ اُٹھانے کے لیے آیا اور ہمارے گُناہ کے درد اور داغ کو ہم سے دُور کر دیا۔ ( خُدا کے تنگی برداشت کرنے والے خادم کی قوت بخش وضاحت کے لیے یعسیاہ 53 باب کو پڑھیں، ایسا پہرہ جو نئے عہد نامہ میں یسُوع کے حوالہ سے درج ہے۔) وہ اب ہمیں کہتا ہے کہ ہم اُن کے ساتھ جو ہمارے چوگرد ہیں کفارہ ، عملی طور پر زندگی بسر کریں۔ دُعا کرنے سے زیادہ، یا یہ پوچھ کر کہ ہم کیا مدد کر سکتے ہیں، ہمیں خِدمت کرنے، مُنادی کرنے اور بوجھ کے تلے دَبے ہوؤں کی معاونت کے لیے بُلایا گیا ہے۔
میری دعا
مُقّدس اور مہربان خُدا، براہِ کرم مُجھے دیکھنے کو آنکھیں، تیری خِدمت کے لیے رضامند دِل، اور میرے راہ میں موجود لوگوں کی مدد کے لیے ہاتھ عطافرما جن کا بوجھ اُٹھانے کی ضرورت ہے۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہُوں۔ آمین۔