آج کی آیت پر خیالات
اِس عہد کے پیچھے کا حقیقی سوال بہُت سادہ ہے: میں اپنے منصوبوں کے لیے کامیابی کو کیسے بیان کروں؟ اِس کا جواب بھی بہت سادہ ہے: خُدا کے فضل کے لیے اُس کے جلال کی سِتائش ہو(دیکھیں اِفسیوں 1 باب 6، 12، 14 آیت)۔ اپنے کام اور منصوبوں کا خُدا کے ساتھ عہد کرنے کا مطلب ہے کہ اُن کو خُدا کی مرضی پر چھوڑ دیں (یعقوب 4 باب 13 تا 15 آیت)، یقین رکھیں کہ خُدا اُن میں جلال پائے گا(کُلسیوں 3 باب 17 آیت)، اور یہ جاننا کہ اِتنی ہماری قوت نہیں ہے کہ ہم اپنے ہی قدموں کی صحیح راہنمائی کر سکیں (اِمثال 16 باب 9 آیت)۔ خُدا ہمیں قوت بخشتا اور برکت دینا چاہتا ہے— ہمارے خُود غرض اِرادوں کے لیے نہیں (یعقوب 3 باب 16 آیت)، بلکہ ہماری ابدی بہتری اور خُدا کے جلال کے لیے (رومیوں 8 باب 28 آیت)۔ یسُوع کی مانِند جب ہم اپنے منصُوبے اور کام خُداوند کے سامنے رکھتے ہیں، تو ہم یہ کہتے ہیں، "اِے باپ میری نہیں بلکہ تیری مرضی پُوری ہو!"
میری دعا
باپ، میں چاہتا ہُوں کہ تیری مرضی ہی میرے منصوبے ہُوں۔ میں چاہتا ہُوں کہ تیرا جلال ہی میرا مقصد ہو۔ میرے کُچھ کام ہیں جو میں کرنا چاہتا ہُوں۔ تاہم، اگر یہ منصوبے تیرے جلال کے لیے نہیں ہیں، اگر یہ منصوبے میرے خاندان اور اُن کے لیے برکت کا وسیلہ نہیں ہیں جو میرے چوگرد ہیں، پھر براہِ کرم اِن منصوبوں میں مُجھے شِکست عطا کر اور براہِ کرم میری برکت کے اور پہلوؤں کی طرف راہنمائی کر۔ میں اپنے ہر کام میں تُجھے جلال دینا چاہتا ہُوں۔ میں وہاں جانا چاہتا ہُوں جہاں تیرا فضل مُجھے لے جائے۔ میں اپنے راستے، اپنے منصوبے، اور اپنے کام تیرے اور تیرے جلال کے سامنے رکھتا ہُوں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہُوں۔ آمین۔