آج کی آیت پر خیالات
ملاکی 4 باب 6 آیت میں یہ عہد کیا گیا ہے کہ والد صاحبان اور بیٹوں کا دِل ایک دُوسرے کی طرف مائل کیا جائے گا۔ آئیں اپنے بچوں کی پرورش کر کے اور اُن کو درُست کر کے اپنے گھروں سے اِس بات کو سچ کریں—پرورش اور درُستی میں توازن رکھ کر۔ اپنے ایمان کو اصولوں اور پابندیوں سے لبریز نہ کریں جو ہمارے بچوں کے سُننے کےلیے نامکمن ہو جائیں کیونکہ وہ ہمارے پیارے بچے ہیں، جن سے ہم خُوش ہیں۔ نہ ہی اِتنی آزادی دیں کہ بچے اپنے آپ کو نظر انداز اور غیریقینی محسوس کریں۔ آئیں اپنے دِل اُن کی طرف لگائیں اور خُدا سے دُعا کریں کہ اُن کے دِل گھر کی طرف لگائے اور اُس گھر کی طرف جو تیرے ساتھ ہے۔
میری دعا
اے خُداوند قادرِ مطلق، ابا باپ، ہمارے سرزمین ایک لعنت کے زیر سایہ ہے کیونکہ بہت سے والد صاحبان نے جسمانی اور رُوحانی طورپر اپنے بچوں کو ترک کر دیا ہے۔ براہِ کرم والدین کو بحال کر، خاص کر والد صاحبان کو، جو کہ محبت،نشوونما، اور درُستی کے مشکل کام کو توازن میں لائیں تاکہ ہماری سرزمین شفا یاب ہو اور ہمارے بچے تیرے فضل اور محبت کو جان پائیں۔ یسُوع کے نام میں۔ آمین۔