آج کی آیت پر خیالات
ہمارے دلوں میں جو کچھ بھی ہے اُس کے اظہار کے لیے دُعا خُدا کی طرف سے ایک شاندار دعوت ہے۔ حتیٰ کہ تب بھی جب ہمارے پاس کہنے کےلیے الفاظ نہیں ہوتے، وہ اُن لمحات میں اپنے رُوح کے وسیلہ سے ہماری مدد کرتا ہے۔ یہ شاندار قریبی گفتگو، جو کہ خُدا نے ہمارے اندر اپنے قیمتی رُوح کی وجہ سے قائم رکھی ہے، یہ کسی بھی انسان یا گھمنڈ کی وجہ سے خراب نہیں ہونی چاہیئے۔ دُعا ہماری بیچارگی کا اظہار کرنے کےلیے نہیں ہے، بلکہ قادرِ مطلق خُدا کے ساتھ ہمارا رشتہ اور زیادہ گہرا کرنے کےلیے ہے۔
میری دعا
ابّا باپ، دُعا کے شاندار تحفہ کے لیے تیرا شُکرہو۔ میرے دل اور میرے الٖفاظ سُننے کےلیے تیرا شُکرہو۔ مجھ دُور نہیں بلکہ قریب رہنے کےلیے تیرا شُکر ہو۔ مجھے تب معاف کرنا جب میں تجھے ویسے نہ پُکار پاؤں جیسا کہ مجھے کربا چاہیئے، یا میں تیرے سُننے والے کانوں کو معمولی جانوں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔