آج کی آیت پر خیالات
مجھے یاد کراؤ کہ خُدا نے بپتسمہ کے وقت یسُوع کو کیا کہا تھا—"تُجھ سے میں خُوش ہوں!" حتیٰ کہ نوح کے زمانہ میں جب معاشرہ گناہ میں ڈوبا ہُوا تھا، خُدا ایک دل تلاش کر سکتا تھا جو کہ اُس کے ساتھ وفادار ہو اور اُسے اور اُس کے گھرانہ کو برکت کا وسیلہ اور دنیا کو ایک نیا مستقبل دینے کےلیے استعمال کر سکتا تھا۔ ہو سکتا ہے کہ ہم میں سے ہر کوئی اپنی نوکری، اپنے سکول، اور اپنے ہمسایہ میں آج ایسا بنے۔ کیا آپ تصور کر سکتے ہیں کہ اگر ہم میں ہر کوئی نوح بننے کا فیصلہ کر لے تو ہم کیا تبدیلی لا سکتے ہیں؟
میری دعا
پیار کرنےوالے چوپان اور پاک خُدا، براہِ کرم مجھے برکت دے جیسا کہ میں جنونی حد تک ایک ایسی زندگی جینے کی تلاش میں ہوں جو کہ تیری خُوشنودی اور مسرت کا سبب ہو۔ براہِ کرم مجھے اور میری کلیسیائی گھرانے کو استعمال کر کہ ہم دُنیا میں تبدیلی لائیں۔ خُداوند یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔