آج کی آیت پر خیالات
یرمیاہ خُدا کے لوگوں کو یہ بتاتا ہے کہ 70 سال کی تباہی کے بعد، خُدا اُنہیں عطا کرے اور بحال کرے۔ اِس حقیقت کے باوجود کہ اُںہوں نے بار بار خُدا ترک کِیا، وہ اُن کو یا اُن کے ساتھ اپنے وعدے کو ترک نہیں کرے گا۔ وہ وفادار رہے گا۔ درحقیقیت، خُدا اُن کے لیے منصوبہ بنا رہا اور ایک روشن مُستقبل تیار کر رہا ہے۔ یہ عہد ہمیں یہ بھی یاد دِلاتا ہے کہ قطع نظر کہ ہماری اُداسی کتنی بھی گہری ہو، خُدا کے پاس ہمارے لیے منصوبے ہیں۔ وہ ہمارے ساتھ اپنے وعدوں کو پُورا کرے گا۔ وہ ہمیں رہائی اور برکت بخشے گا۔ ہم اُس کی وفاداری اور اُس کے بیٹے، یسُوع کے وسیلہ سے زِندہ اُمید اور روشن مُستقبل رکھ سکتے ہیں جس نے ہمیں ہر غم سے چھُڑایا۔
میری دعا
اے خُداوند، مُجھے اُن وقتوں میں اِیمان عطا فرما، جب میں شِکستہ، حوصلہ شِکن، یا ہارا ہُوا ہُوں۔ مُجھے تیرے عظیم وعدوں پر بھروسہ کرنے کے لیے متاثر کر۔ اے خُداوند، جب میرا ایمان ڈول رہا ہو، براہِ کرم مُجھے حوصلہ عطا فرما۔ تیرے کلام کو ماننے میں میری مدد فرما قطع نظر کہ وہ کتنا ہی مُشکل ہو اور میں کِتنی ہی حوصلہ شکنی محسوس کروں۔ مُجھے یسُوع میں روشن مُستقبل عطا کرنے کے لیے تیرا شُکرہو۔ مُجھے اِس عظیم انعام کے ساتھ مزید شعوری طور پر زندگی بسر کرنے میں مدد فرما۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہُوں۔ آمین۔