آج کی آیت پر خیالات
یہ جنگ ہے! ہم روزانہ معرکوں کا سامنا کرتے ہیں اور یہ صرف آزمائش اور گناہ کی وجہ سے نہیں ہے۔ ہمارا ایک حقیقی دُشمن ہے جس کی خواہش ہماری تباہی ہے۔ لیکن، ہمارا دُشمن پہلے ہی شکست کھا چُکا ہے اور اُس کے فرشتے ڈانٹ کھا چُکے ہیں۔ چنانچہ، آئیں اپنے رُوحانی جُوش کو یہ جانتے ہوئے سلامت رکھیں کہ کلیسیا کو نہیں چلا رہے بلکہ ہم بادشاہی کے لیے جنگ کر رہے ہیں۔
میری دعا
قادرِ مطلق اور فاتح بادشاہ، میں تیری حمد کرتا ہوں کہ تُو نے ہمارے لیے مَوت، گناہ، اور شَریعت پر فتح پائی، اور ہمیں اپنے فضل سے بے گناہ اور راستباز بنایا۔ یسُوع کے نام میں، شُکر ہو۔ آمین۔