آج کی آیت پر خیالات
کیا آپ کے پاس فخر کرنے کی کوئی وجہ ہے؟ آپ کے اُس فخر کا ذریعہ کیا ہے؟ پولُوس ہمیں یاد دلاتا ہے، کہ ہمارا، واحد، سچا، اور فخر کرنے کا قابل اعتماد مصدر وہ فخر ہے جو خُداوند نے صلیب پر ہمارے لیے کِیا۔ جو ہم اپنے بَل بُوتے پر کر چُکے ہیں، حاصل کر لیا ہے، مکمل کر چُکے ہیں فخر کرنے کا اِس واحد ذریعے کا اُس کے ساتھ کوئی موازنہ نہیں ہو سکتا۔جو مسرت اور یقین دہانی یسُوع کی زندگی، موت، اور دوبارہ جی اُٹھنے کی وجہ سے ہے اُس کے مقابلہ میں فخر کرنے کے دُوسرے اسباب ایک کھوکھلی شُہرت پر صرف ایک تیرتی ہوئی جھلکیاں ہیں
میری دعا
اے ابّا باپ، مجھے اُس وقت کے لیے معاف کردے جب میں نے اپنے آپ کو عارضی کامیابی کی وجہ سے اہم تصور کیا۔ تیرا شُکر ہو کہ تُو نے مجھے صلیب پر یسُوع کے ظاہر کردہ پیار اور فضل کی وجہ سے فخر کرنے کےلیے ایک ٹھوس ذریعہ عطا فرمایا ہے۔ یسُوع کے نام میں تیرا شُکر ادا کرتا ہوں۔ آمین۔