آج کی آیت پر خیالات
فتح کرنے والوں سے زیادہ! کیا عظیم پہرہ ہے۔ مسیِح میں، ہم جو ہیں وہ یہ ہے: فتح کرنے والوں سے زیادہ۔ کوئی مُصیبت، دُشمن، جسمانی تباہی، نہ ہی موت، ہمیں یسُوع سے الگ کر سکتی ہے۔ ایک بار جب ہماری زندگیاں یسُوع کے ساتھ مُنسلک ہو گئیں، ہمارا مُستقبل اُس کے ساتھ بندھ گیا۔ (کُلسیوں 3 باب 1 تا 4 آیت)۔
میری دعا
قادرِ مطلق خُدا، میں نہیں جانتا کہ میں تیرا شُکریہ کیسے ادا کروں۔ جو اعتماد مُجھے یسُوع میں ہے اُس کے لیے تیرا شُکر ہو۔ تیرے فضل کے انعام کے لیے تیرا شُکرہو۔ تیرے سکُونت کرنے والے رُوح کے لیے تیرا شُکرہو۔ تیرے فردوس کے وعدوں کے لیے تیرا شُکرہو۔ تیری اُس محبّت کے لیے تیرا شُکرہو جس نے مُجھے بچایا اور رہائی بخشی۔ تیری اُس یقین دہانی کے لیے تیرا شُکر ہو کہ میں کبھی بھی اکیلا نہیں ہوں گا قطع نظر میں کسی بھی چیز کا سامنا کروں۔ پیارے خُداوند، سب سے بڑھ کر، یہ جاننے کے لیے تیرا شُکرہو کہ اِس دُنیا میں کوئی ایسا واقعہ نہیں جس میں یہ قوت ہو کہ وہ مُجھے یسُوع کی محبّت سے جُدا کر سکے۔ میں ابدتک تیرے ساتھ رہنے کی تمنا کرتا ہُوں۔ یسُوع کے نام میں تیرا شُکریہ ادا کرتا ہُوں۔ آمین۔