آج کی آیت پر خیالات
کیا آپ اِس سے بھی زیادہ خوف زدہ خیال سوچ سکتے ہیں کہ خُدا ہمارے گناہ معاف نہ کرے؟ ہم جانتے ہیں کہ اُس نے ہمارے گناہوں کہ معافی کے لیے کتنی بڑی قیمت ادا کی ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ وہ ہم سے کتنا پیار کرتا ہے! ہم جانتے ہیں کہ وہ کتنا چاہتا ہے کہ ہم اُس کے ساتھ رشتہ قائم کریں! چنانچہ وہ کیوں اپنی معافی کو رُوکے رکھے گا؟ کیونکہ ہم یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ہم اُس کو حاصل نہیں کرتے اور نہ ہی سمجھتے ہیں۔ خُدا شفیق ہے اوروہ اُن کو قبول نہیں کرے گا جو خود شفیق نہیں ہیں۔
میری دعا
پاک خُدا، کچھ ایسے ہیں جن کو معاف کرنے میں مَیں دُشواری محسوس کرتا ہوں۔ براہِ کرم ابھی میری دُعا کے درمیان میرے دل کو اپنے رُوح کے وسیلہ سے نرم کر، اور میری روح کو تلخی یا ناراضگی سے پاک کر، اور براہِ کرم مجھے قوت بخش کہ میں ماضی کی تکلیف کو بھُلاکر معاف کر پاؤں۔ میں اِس فضل کے لیے تیرا شُکر ادا کرتا ہوں کہ میں نہ صرف معاف کِیا گیا بلکہ میں نے معاف کِیا۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔