آج کی آیت پر خیالات
جبکہ مُجھے اپنی پسند کا اظہار کرنے کا شوق ہے، اور مُجھے اپنے فیصلوں کی ذمہ داری لینا بھی پسند ہے، میں حقیقی طور پر شُکرگزار ہوں کہ خُدا مُجھے میری زندگی اپنی مرضی کے مطابق پیش کرنے اور اُس پر اپنا بھروسہ رکھنے کی اجازت دیتا ہے۔ خُدا اپنی مرضی کو مُجھ میں پُورا کرنے (فلپّیوں 2 باب 13 آیت) اور میری بہتری کے لیے کام کر رہا ہے (رومیوں 8 باب 28 آیت)۔ میں خُوشی کےساتھ یہ تسلیم کرتا ہُوں کہ میرے منصوبے اُس کی مرضی کے ماتحت ہیں۔ میں شُکرگزار ہوُں کہ میرے مقاصد اور میری کامیابی اُس کے ہاتھوں میں ہے۔ میں خُوشی کے ساتھ یہ دعویٰ کرتا ہُوں کہ جو میرے ساتھ ہونے والا ہے اُس کا خُلاصہ ایک ہی جملہ میں کِیا جا سکتا ہے:" اگر خُدا کی مرضی ہو!"
میری دعا
ابّا باپ، تیرا شکر ہو کہ میری زندگی اور میرا مُستقبل تیرے ہاتھوں میں ہے۔ مُجھے اُن وقتوں کے لیے مُعاف کر دے جب میرے منصوبوں میں مکمل میری ہی مرضی شامل تھی اور شعوری طور پر تُجھ پر انحصار نہیں کِیا۔ جو بربادی میں اپنے ناکام منصوبوں کی وجہ سے کی ہے جو کہ صِرف میرے تکبر پر مبنی تھےاُس سے مُجھے بچانے کے لیے تیرا شُکر ہو۔ پیارے باپ، میں خُوشی کےساتھ اپنے منصوبے، اپنی زندگی، اور اپنا مُستقبل تیری مرضی کی فرمانبردای میں دیتا ہُوں۔ یسُوع کے مُقدس نام، اور اُس کی قُدرت، کے وسیلہ سے مانگتا ہُوں۔ آمین۔