آج کی آیت پر خیالات
پولوس رومیوں 6 باب میں زور دیتا ہے کہ خُد اکی مرضی کے سامنے جھکنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم رسمی قانون کو توڑ رہے ہیں یا اُس کے اصولوں کے خلاف چل رہے ہیں۔ نہیں، فضل کے خُدا کی فرمانبرداری کرنے کا مطلب آزادی ہے—گناہوں اور حتمی موت سے آزادی، گناہ کی خوفزدہ کر دینے والی یادیں اور اُس کے اثرات، اور اِس کے ساتھ وہ لوگ بننے کی آزادی جو کہ بننے کےلیے ہمیں بنایا گیا ہے۔
میری دعا
آسمانی باپ، میرا سَر یہ سمجھ سکتا ہے کہ تیری مرضی کے سامنے جھکنا برکت ہے نہ کہ پابندی۔ میں جانتا ہوں کہ تُو نے مجھے کامل اور میری نجات کے لیے مجھے سچائی عطا کی ہے۔ بعض اوقات شک کرنے کے لیے اور مسرت اور خوشی کی تلاش میں کسی اور جگہ دیکھنے کے لیے مجھے معاف کردے جو کہ صرف تُو مجھے عطا کر سکتا ہے۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔