آج کی آیت پر خیالات
خُدا جو ہر طرح کے فضل کا چشمہ ہے!(1پطرس 10:5) وہ برکت دینا اورنوازنہ اوربحال کرنا پسند کرتا ہے۔ خُدا نے ہمارے ذریعے سے اِن تینوں چیزوں کو کیا:وہ چاہتا ہے کہ ہم اُس کی برکات کیلئے چشمے بنیں۔ اُن سمجھدار کنواریوں کی مانند بنیں(متی 25)،جب ہم کشادہ دِلی سے دینے میں اِیماندار ہوتے ہیں اور اِیمانداری سے اُن کا استعمال کریں جو ہمارے اختیار میں دی جاچُکی ہیں، تو پھر وہ ہمیں اور برکتوں سے نوازتا ہے تاکہ دُوسروں کی مدد کریں اور اُس کو جلال دیں۔ جیسا کہ ہم دیتے،بانٹتے، اوردُوسروں کے کیلئے بابرکت ہوتے ہیں، خُدا ہمیں ہماری توقع سے زیادہ مُسلسل فراہم کرتا رہتا ہے!(دیکھیں 2کرنتھیوں6:9-11 اور اِفسیوں 20:3-21)
میری دعا
باپ، میرے دِل کو کھول اور فِیاضی سے دینے والا شخص بننے میں میری مدد فرما۔ میں اُن سب برکتوں اور ذرائعوں کا اِستعمال کرنا چاہتا ہوں جو تونے مُجھے دیئے ہیں۔ توفیق دے کہ تیرے ڈر میں رہتے ہوئے ایمانداری سے اِن کے ذریعے سے دُوسروں کیلئے باعثِ برکت بنوں اورتُجھے جلال دیتا رہوں۔ یَسوع کے نام سے میں تیرا شُکر کرتا ہوں۔ آمین۔