آج کی آیت پر خیالات
بائبل کے ابتدائی ابواب میں ہمیں بہُت سی عظیم سچائیاں بتائی گئیں ہیں۔ پہلا، ہم دونوں مرد اور عورت کو خُدا کی صورت پر بنایا گیا ہے۔ دُوسرا، ہم ایک دُوسرے سے ہونے کے لیے بنائے گئے ہیں(یعنی مرد اور عورت)۔ تیسرا، ہم ایک دوسرے کے لئے باعثِ برکت اور ایک دوسرے کے حوصلے کو بڑھانے کے لیے بنائے گئے ہیں۔ چوتھا، میاں اور بیوی کو اپنے آبائی خاندان کو چھوڑنے اور ایک تن ہو کر اپنا الگ خاندان بنانے کے لیے بنایا گیا۔(پیدائش 1 باب 26 تا 2 باب 25 آیت)۔ زندگی کے لیے ساتھی چُننے کے لیے، ایسا جو خُدا نے اپنی صورت پر بنایا ہو، ایسے تلاش کرنا جو حقیقتاٰ اچھا ہو اور ایسا جو خُدا ہمارے لئے چاہتا ہو۔
میری دعا
باپ، میں تیرے منصوبوں کے لیے تیرا شُکر ادا کرتا ہُوں۔ (شادی شُدہ کے لیے) میں اپنے ساتھی کے لیے تیرا شُکر ادا کرتا ہُوں اور اُس شخص کو ہر طرح سے برکت دینے اور معمور کرنے کے لیے التجا کرتا ہُوں۔ (بیوہ کے لیے) پیارے باپ، میری التجا ہے کہ تُو میرے مایوسی اور غم کے جذبات کو اطمینان بخش، اور تُو یہ جانتا ہے کہ میرا شُکریہ اُس شخص کے لیے ہے جس کے وسیلہ سے میری زندگی کو برکت ملی۔ غیر شادی شُدہ کے لیے) میں تُجھ سے التجا کرتا ہُوں کہ تُو میری زندگی کے راستہ کو جاننے میں میری مدد فرما اور مُجھے دوسروں کی بھلائی کے لیے ایسے استعمال کر کہ میں عظمت اور وفاداری کے ساتھ زندگی بسر کروں۔ (طلاق شُدہ کے لیے) پیارے باپ، میری التجا ہے کہ تو میرے کھونے کے احساس کی راہنمائی کر، اور یہ کہ تُو میری خدمت میں اور تُجھے جلال بخشنے میں میری مدد فرما۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہُوں ۔ آمین۔