آج کی آیت پر خیالات
افسیوں کے خط نے پوری کتابِ مُقدس میں خُدا کے فضل کے بارے میں عظیم اعلانات کیے ہیں۔ تاہم، یہ والا، ہو سکتا ہے کہ سب سے زیادہ عظیم ہو۔ ہمیں فضل کی پیشکش کی جاتی ہے خواہ ہم اُس کو قبول کریں یا نہ کریں۔ لیکن، فضل اور برکت کثرت سے ہمارے ساتھ ہے جیسا کہ ہم یسُوع کے ساتھ پیار کرتے اور ایمان کی پکڑ کےساتھ اُس پر قائم رہتے ہیں جو کہ ڈولتا نہیں۔
میری دعا
مقدس باپ، میں اپنے پورے دل سے تجھے اور تیرےبیٹے یسُوع سے پیار کرتا ہوں۔ جب میرے اِس جنون کا اظہار مدھم اور اَوروں کےساتھ اُس کے فضل کے بارے میں رابطہ کم ہو جائے تو مجھے معاف کر دینا۔ میرےاندر کبھی نہ بجھنے والی خواہش روشن کر تاکہ میں اپنے قول و فعل سے یسُوع کے محبت کو ظاہر کر پاؤں۔ تیرے بیٹے، یسُوع، کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔