آج کی آیت پر خیالات
ابہام کے وقتوں میں، ہمیں یہ تسلی ہوتی ہے کہ ہم زمین پر رہتے ہوئے شائد سب کُچھ سمجھ نہیں سکتے (دیکھیں زبُور 73 آیت 1 تا 22)، خُدا وفادار ہو گا۔ یہاں زمین پرہمارے پاس جو کُچھ ہے اور جو کُچھ ہم جانتے ہیں وہ خراب ہونے کی چیز ہے، لیکن خُداوند کے ساتھ ہمارا تعلق ہمیشہ کے لیے ہماری طاقت ہے۔ وہ ہمیں کبھی ناکام نہیں ہونے دے گا،نہ چھوڑے گا، اور نہ ہی بھولے گا۔
میری دعا
قادرِ مطلق خُدا، ہمیشہ میرے ساتھ رہنے کےلیے تیرا شکر ہو، خاص طور پر اُن لمحات میں جب زندگی بہُت زیادہ مبہم اور میرے خَوف سب سے زیادہ مُشکل کا باعث ہوتے ہیں۔ براہِ کرم مُجھے اِیمان بخش کہ نہ صِرف سچائی سے تُجھ سے سوال کر سکوں، لیکن تُجھ پر بھروسہ بھی کروں جب چیزیں اٗن سب کےلیے ویسی اچھی نظر نہ آئیں جو تُجھ پر ایمان لاتے ہیں۔ براہِ کرم میرے ایمان کو مضبوطی سے پکڑنے میں مدد فرما جیسا کہ میں تیرے لوگوں کے ساتھ تیری عظیم آمد کا مُنتظر ہوں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہُوں۔ آمین۔