آج کی آیت پر خیالات
خُدا محبت ہے! خُدا پاک اور راستباز بھی ہے! اگر وہ پیار اور مہربانی کے ساتھ ہماری اصلاح نہ کرے، تو ہم میں سے کوئی بھی اُس کی کاملیت کے آگے نہیں ٹھہر سکتا۔ پھر بھی خُدا نے ہمیں اپنی رحمت اور مہربانی کے لیے چُنا ہے جسکا ہم حق نہیں رکھتے تاکہ وہ ہمیں درست کرے اور اُس کے جیسا بننے کےلیے مائل کرے۔
میری دعا
پاک اور راستباز باپ،میں اپنے روز مرہ کردار میں سچائی سے تٗجھ جیسا بننا چاہتا ہوں؛ لیکن براہِ کرم، اے باپ، مجھے حلیمی کے ساتھ شائستہ اور درست بنا جیسا کہ تُو جانتا ہے کہ میں تیرے مقابلہ میں کتنا چھوٹا سا ہوں۔ اپنے نجات دہندہ، تیرے بیٹے یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔