آج کی آیت پر خیالات
"یہ سب کُچھ آپ کے ہاتھ میں ہے!" یہ دُنیا کے کامیاب لوگوں کی مروجہ ذہنیت ہے۔ لیکن یہ غلط ہے۔ تعمیر کے لیے ہماری جدوجہد اور کسی عظیم چیز کا حصہ بننے کی کوشش بے کار ہے اگر خُداوند اُن کو برکت نہ دے۔ ہو سکتا ہے کہ وہ ہماری انتہائی کوشش کی وجہ سے کچھ عرصہ کے لیے ترقی پائیں، لیکن اگر خُداوند کی طرف سے عظیم کاموں کے لیے اُن کی تعمیر اور منصوبہ نہ ہوُا، تو وہ امتحان میں کبھی بھی قائم نہیں رہ سکیں گے۔
میری دعا
قادرِ مطلق اور ابدی باپ، میری جدوجہد اور میرے لگاتار کام کی وجہ سے چیزوں کو مکمل کرنے کی کوشش کے لیے مُجھے مُعاف کر دے۔ تُو اپنی بادشاہی کے لیے میرے کام کو میری تمام فِکر اور میری بدحواسی کے کامم کی بجائے کہیں زیادہ بڑھا سکتا ہے۔ براہِ کرم میری زندگی کے ہر پہلو میں میری راہنمائی فرما؛ میری اُس جدوجہد کو شکست دے جو تیری مرضی کے مطابق نہ ہو اور براہِ کرم اُس جدوجہد کو قوت بخش جو تُجھے اور دُوسروں کو جلال بخشے جو تیرے فضل کے قریب ہو۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہُوں۔ آمین۔