آج کی آیت پر خیالات
ہمیں مسِیح میں بہت سی آزادیاں دی گئی ہیں—گناہ، شریعت، موت وغیرہ سے آزادی۔ لیکن سب سے بڑی آزادی یہ ہے کہ ہم کائنات کے خالق کے سامنے بے باکی سے آ سکتے ہیں، جو کہ تمام مخلوق اور تمام زمانوں کا خُدا ہے، اور اعتماد اور کھُلے طور پر اُس کے سامنے بات کر سکتے ہیں۔ ناقابل یقین حد تک، ہم بشر خُدا کی دنیا میں اپنے مسائل کے ساتھ اور پُراعتماد ہو کر داخل ہو سکتے ہیں کہ وہ ہماری سُنتا ہے اور ہماری فکروں کا خیال کرتا ہے۔
میری دعا
قادرِ مطلق اور پاک خُدا، میں جانتا ہوں کہ میں تیرے فضل اور تیری متوجہ دیکھ بھال کے علاوہ میری درخواستیں ایسی ہیں جن پر توجہ نہ دی جائے۔ لیکن میں اِس لیے بھی پُراعتماد ہوں کہ میں تیرا فرزند ہوں، تو میری درخواستیں تیرے لیے معنی رکھتی ہیں۔ میں تیرا شُکر ادا کرتا ہوں کہ تُو ہر روز میری دُعائیں سُنتا ہے۔ میری فکروں کے بارے خیال کرنے کےلیے تیرا شُکر ہو۔ میں بے صبری کے وقت میرے لیے صابر ہونے کے لیے اور میری مایوسی میں مہربان ہونے کے لیے تیرا شُکر ہو۔ سب سے بڑھ کر،وہ سب کچھ کرنے کی آزادی کےلیے تیرا شُکر ہو جس کا نہ مجھے کوئی حق ہے اور نہ قوت—اپنی فکروں کے ساتھ تیری دنیا میں مداخلت کرنا اور تیری طرف سے مجھے خوش آمدید کہا جانا۔ یسُوع کے نام میں۔ آمین۔