آج کی آیت پر خیالات
ابدی زندگی شروع ہوئی، اب! یہ یسُوع کے پیغامات میں سے ایک ہے جو یوحنا کی انجیل میں ہیں۔ یقینی طور پر، جب ہم باپ کے گھر میں جائیں گے ہمیں وہ تمام برکات کا لطف نہیں مِلے گا جو ہمارا انتظار کر رہی ہیں۔ لیکن، یسُوع چاہتا ہے کہ ہم اپنی زندگیوں میں اُس کی محبت اور باپ کی حضوری کو جانیں، اب! اُس نے یہ دُعا ہمارے لئے مانگی بھی! پس آئیں باپ کی طلبگار بنیں—نہ صرف اُس کے بارے میں جاننے کےلیے، بلکہ اُسے جاننے کےلیے! وہ ہمارے قریب آنا چاہتا ہے اور اگر ہم اُس کے قریب آئیں تو وہ ہمارے قریب آئے گا! وہ ہمارے اندر کام کر رہا ہے، چنانچہ اصل مسئلہ اُس کی قربت نہیں، بلکہ اُس کی حضوری اور اُس کے کام کی آگاہی ہے۔ آئیں باپ کے لیے اپنے دِل اور اپنی آنکھوں کو کھولیں، اور اُسے سے اِلتجا کریں کہ وہ اپنے آپ کو ہم پر ظاہر کرے۔
میری دعا
آسمانی باپ، یہ مُجھے حیرت زدہ کرتا ہے، کہ تُو، قادرِ مطلق اور پاک خُدا، مُجھے اپنے تک رسائی دیتا ہے۔ میں تیرے اُس وعدے کے لیے عاجز ہُوں کہ تُو میری زندگی میں کام کرے۔ مُجھے اُن وقتوں کےلیے مُعاف کر دے جب میں بہُت خُود غرض تھا جب میں نے تیرے فضل اور تیری حضوری کو نہیں پہچانا۔ مجھے اپنی قادر بھلائی اور اپنے رُوح کے وسیلہ سے ہر روز اپنی حضوری کی آگاہی بخش۔ پیارے خُداوند، میرے دِل اور میری آنکھوں کو کھول، تاکہ میں مکمل طور پر تُجھے جانوں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہُوں۔ آمین۔