آج کی آیت پر خیالات
"وہ جانیں گے کہ میں خُداوند ہُوں،" حزقی ایل کی پیشن گوئیوں میں سے یہ جانی پہچانی پیشن گوئی ہے۔ یہاں اُس کے لوگوں کے لیے جنہوں نے بغآوت کی، گناہ گار ہوئے، اور بدکار بنے خوفناک پیشن گوئی بھی ہے۔ خُدا پاک ہے۔ وہ لوگ جو اُس کو خُدا مانتے ہیں اُنہیں بہتر طور پر اُس کا جلال اور اُس کی عظمت کی عکاسی کرنی چاہیئے۔ اُن کو بہتر طور پر خُدا کی پاکیزگی کو بڑھانا چاہیئے۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتے، تو خُدا ہر قیمت پر اُن سے ایسا کروائے گا۔ خُدا کو خُدا کے طور پر جانا جائے گا۔ ایسے دِنوں میں جب بہت سے لوگ خُدا کے نام کی بے حُرمتی کرتے ہیں اور اِسے اپنی مایوسی اور ردِ عمل میں جلد بازی سے استعمال کرتے ہیں، یہ ایک سنگین یاد دہانی ہے کہ اگرچہ خُدا کا نام پاک ہے۔ وہ اپنی عظمت اور اپنی پاکیزگی دکھائے گا۔
میری دعا
اے خُدا، تُجھے ویسے قبول نہ کرنے کے لیے مُجھے مُعاف کر دے جیسا کہ مُجھے کرنا چاہیئے اور جس کا تُو حق دار ہے۔ براہِ کرم اپنے لوگوں میں بحالی کی لہر بھیج تاکہ وہ تُجھے اور تیری پاکیزگی کو عظیم جذبے کے ساتھ عزت بخشیں اور گہرائی سے تیرا خُوف کا احساس کریں۔ تُو پاک، راست، شاندار، قادر، اور عظیم ہے۔ میری مدد کر کہ مَیں اپنی زندگی اور اپنے الفاظ میں تیرے لیے اپنی عزت کو ظاہر کر سکوں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہُوں۔ آمین۔