آج کی آیت پر خیالات
ہہُت سے دِل، اُمیدیں، اور گھر گُناہ کی وجہ سے ٹوٹ جاتے ہیں۔ شِکستگی مُعاشرے کےلیے وبائی مرض اور ہماری زندگیوں پر حملہ آور ہوتا ہے۔ خُدا نے گُناہ کے لیے عِبرت اور اِس کے احساس کے لیے مُعافی دونوں مہیا کیے ہیں: ہمارے گُناہ کا ایماندارانہ اور حقیقی احساس۔ گُناہ کے اعتراف کی روح یہ ہے کہ گُناہ کو ویسا ہی دیکھنا جیسا کہ وہ خُدا کی نظر میں ہے اور اِس میں شمولیت کےلیے غمگین ہونا ہے۔ اِس میں کوئی حیرت نہیں ہے کہ گُناہ کا اقرار شفا ہے (پہلا یوحنا 1 باب 5 آیت، 2 باب 2 آیت)۔ اِس میں کوئی حیرانی نہیں ہے کہ خُدا چاہتا ہے کہ ہم ایک دُوسرے کے سامنے اپنے گُناہوں کا اقرار کریں اور پھر ایک دُوسرے کے لیے گُناہ اور اُس کے نقصان سے شفا کے لیے خُدا کے پاس آئیں۔ اِس میں حیرت نہیں ہے کہ خُدا نے راستباز انسان کی دُعا میں بہُت قوت رکھی ہے جو گُناہ کے اقرار میں راہنمائی کرتی ہے۔ آئیں اپنے گُناہوں کا اقرار کریں اور اُنہیں پیچھے چھوڑ دیں۔
میری دعا
اے مہربان باپ، پاکیزگی اور فضل کے خُدا، میرے گُناہوں کے لیے مُجھے مُعاف کردے۔۔۔۔۔۔۔۔(اُن خاص گُناہوں کی فہرست بنائیں جن کا اقرار آپ خُدا کے سامنے کرنا چاہتے ہیں)۔ پیارے باپ، براہِ کرم اپنے فرزندوں کے گروہ کی طرف میری راہنمائی فرما، جن کے ساتھ میَں اقرار میں اپنا گُناہ کا بوجھ بانٹ سکتا ہوں اور جانتا ہُوں کہ وہ میری مُعافی کے لیے دُعا کریں گے اور میری زندگی میں گُناہ پر قابو پانے کے لیے میری مدد کےلیے فضل کی قوت اور رُوح کی قُدرت سے عظیم اعتماد کے لیے میری راہنمائی کریں گے۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہُوں۔ آمین۔