آج کی آیت پر خیالات
جب ہم عشائے ربانی کے دوران روٹی اور مے اپنے لبوں کو لگاتے ہیں، خُدا ہمیں بتاتا ہے کہ "ہماری گناہ دُور لے جائے گئے" اور " ہمارے گناہوں کا کفارہ ادا کیا گیا" پاک ترین نے ، اپنے فضل میں وہ سب کیا جو کہ ہم نہیں کر سکتے تھے: اُس نے اپنے بیٹے کے ساتھ ہمارے گناہوں کےلیے کامل قربانی دی ہے۔ ہماری پاکیزگی، ہماری راستبازی، اور ہماری کاملیت زمین پر ہماری کوشش کے ذریعہ سے نہیں ہے، لیکن اُس کے وسیلہ جو کہ آسمانی قربان گاه سے آیا اور اپنی زندگی دی تاکہ ہم خُدا کی راستبازی بنیں۔ ( دیکھیں دُوسرا کرنتھوں 5 باب 21 آیت)۔
میری دعا
اے خاص اور پیار کرنے والے باپ، میرے گناہوں کےلیے تیرے کامل قربانی کے لیے تیرا شُکر ہو۔ براہِ کرم مجھے استعمال کرکہ میں تیرے شاندار تحفے کو جاننے کےلیے دُوسروں کی مدد کر سکوں جو کہ اُن کو تیرے سامنے پاک اور گناہوں کے داغ کے بغیر کھڑے ہونے کی اجازت دے۔ تمام تر جلال، عظمت، شُکرگزاری، اور حمد یسُوع کے نام میں تیرا ہو، جو کہ میرا بچانے والا اور خُداوند ہے۔ آمین۔