آج کی آیت پر خیالات
کیا ہو اگر ہم اپنے جیون ساتھی کو قدر دینا شروع کر دیں؟ کیا ہو اگر ہم عوامی سطح پر وفادار بیوی کو ایک مشہور اداکارہ سے زیادہ قدر دیں؟ کیا ہو اگر کردار پیسے سے بڑھ کر قدر رکھتا ہو؟ میرا بھروسہ ہے کہ یہ ہمارے مُعاشرے کو بدل کر رکھ دے گا، شادیوں کو تقویت دے گا، اور مضبوط اور بہتر مطابقت کے بچے پیدا کرے گا۔ میں جانتا ہُوں کہ خُدا خُوش ہوگا۔ پس آئیں آج سے اپنی بیویوں سے اپنی یا کسی سے بھی بڑھ کر مُحبت رکھیں تاکہ خُدا کا حُکم پورا کریں۔
میری دعا
پاک باپ، تیرا شُکرہو کہ میں کلام میں عظیم وفادار عورت سے مِلا۔ خُدا پرست عورت کے لیے تیرا شُکر ہو جس کو میں تیری بادشاہی میں مِلا۔ براہِ کرم مُجھے استعمال کر کہ میں یہ ظاہر کروں کہ میں اپنی زندگی میں خُدا پرست عورت کی قدر کرتا ہُوں، خاص کر وہ جو نیک اور باکردار بیویاں ہیں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہُوں۔ آمین۔