آج کی آیت پر خیالات
خُدا نے تخلیق کا کام ۶ دنوں میں مکمل کیا۔ اور اُس نے اِسے اپنے کلام کے ذریعے قائم رکھا۔ وہ ابھی بھی ہمارے لیے اور ہم میں کام کر رہا ہے اور وہ اپنی مرضی کا کام اپنی عظمت کے لیے ہم میں جاری رکھے گا (فلپیوں ۲ باب ۱۲ تا ۱۳ آیت) جب تک یسُوع ہمیں گھر لے جانے کے لیے نہ آ جائے۔
میری دعا
اے باپ تیرا شکر ہو، کہ تُو میری زندگی میں کام کرتا ہے۔ میں یہ اعتراف کرتا ہوں کہ بعض اوقات تُو دور دکھائی دیتا ہے، لیکن زندگی کے مشکل لمحات کو دیکھتے ہوئے، میں تیری انگلیوں کے نشان دیکھ سکتا ہوں اور تیرا فضل میری راہنمائی کرتا جہاں میں آج موجود ہوں۔ پیارے باپ، براہ کرم میری زندگی میں اپنی حضوری کو واضح بنا جیسا کہ میں تیری مرضی کی تلاش کر سکوں اور تیری عظمت کے ساتھ جینے کا وعدہ کروں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں جو کہ میرا خُدا ہے۔آمین۔