آج کی آیت پر خیالات
اتوار کے دن چرچ جا کر عبادت کر لینا ہماری زمینی زندگی کا مقصد نہیں ہے۔ جتنی ہمارے لیے چرچ کی اور ذاتی عبادت، وہ صرف ہماری زندگی کے مقاصد ہیں۔ ہم اپنے دونوں لبوں اور زندگی، ہمارے دلوں اور ہاتھوں سے خُدا کو جلال دینے کے لیے یہاں ہیں۔ ہماری دنیا کے چوگرد جو کہ شیطان کے پھندوں میں پھنسی ہوئی ہے، خُدا چاہتا ہے کہ ہم کلیسیا اور ذاتی عبادت میں اُس کی بُلاہٹ کا جواب اِس طرح سے دیں، "میں یہاں ہوں"۔ مجھے استعمال کر! وہ چاہتا ہے کہ ہم اپنی مُنادی میں "عوامی عبادت" میں تبدیلی لا کر رہائی کی دنیا میں داخل ہو جائیں۔
میری دعا
پیار کرنے والے خُدا، چٹان اور میری رُوح کی پناہ، اُس تجربہ کےلیے تیرا شُکر ہو جو تُو نے مجھے زندگی میں دیا ہے۔ جب تُو نے مجھے ماں کی کوک میں بنایا تب میرے اندر صلاحتیں پیدا کرنے کےلیے تیرا شُکر ہو۔ جب میں تیرا فرزند بنا تو رُوح کے تحفے کےلیے تیرا شُکر ہو جس نے مجھے مائل کیا۔ اب، اے پیارے باپ، براہِ کرم میری مدد کر کہ میں جان سکوں کہ میں تیرے تحفوں کو تیری بادشاہی میں استعمال کرنے اور دنیا میں لوگوں کو برکت دینے کےلیے کہاں ہوں اور کیسے ہوں، تاکہ میں دُوسروں کو تُجھ تک لانے میں اُن کی مدد کر سکوں، مسِیح کا بدن بنانے، اور تیرے لوگوں کو برکت دینےمیں میری مدد کر۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں ۔ آمین۔