آج کی آیت پر خیالات
یسُوع کی کہی ہوئی باتوں میں سے شاندار بات یہ ہے، اُس نے اپنے آسمانی باپ سے کہا: "جو کام تُو نے مُجھے دِیا تھا وہ میَں نے تمام کِیا۔۔۔۔" در حقیقیت جب وہ آخری سانس لے رہا تھا، اُس نے کہا؛ تمام ہُوا۔" آئیں اپنی سب سے اہم ترجیح کے ساتھ خُدا کے جلال کےلیے زندگی بسر کریں! خُدا کے فرزند ہو نے کے ناطے یہ ہمارا مقصد ہے(افسیوں 1 باب 6 آیت، 1 باب 12 آیت، 1 باب 14 آیت، پہلا پطرس 2 باب 9 تا 10 آیت)۔ جتنا ہم خُدا کی بادشاہی کےلیے جئیں گے(متی 6 باب 33 آیت)، اُتنی ہی ہمارے پاس ضمانت ہے کہ ہم بھی یسُوع کی طرح ٹھیک اُسی طرح کے جملہ کے ساتھ اپنی زندگی کا اختتام کریں گے۔
میری دعا
پیارے خُداوند! مُجھے میں جلال حاصل کر! دُوسروں کو تُجھے اور تیرے فضل کو جاننے کےلیے لانے کےلیے مُجھے استعمال کر۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہُوں۔ آمین۔