آج کی آیت پر خیالات
آپ کا سب سے اہم سرمایہ کون سا ہے؛ آپ کی دولت یا آپ کا کِردار؟ میں آپ کو ضمانت دے سکتا ہُوں، کہ یہ سوال آپ کو بے شمار دفعہ پوچھا جائے گا؛ یہ بھی مکمن ہے کہ اُس بدترین وقت میں آپ سے پوچھا جائے جب آپ بہُت بیچارگی سے دوچار ہوں۔ مارٹن لوتھر فرضی طور پر یہ کہا انسان کی وہ آخری چیز جو بدلی جانی چاہیئے وہ انسان کا بٹوا ہے۔ چنانچہ کیا آپ بہُت سے شریروں کی دولت پر صادِق کے تھوڑے کو مُنتخب کریں گے؟ یہ ایک چُٹکی کاٹنے جیسا سخت سوال ہے۔ چنانچہ آئیں حالات بدلنے سے پہلے وہ فیصلہ کر لیں۔ خُدا، اُس کی بادشاہی، اُس کی مرضی، اور اُس کی راستبازی پہلے آتی ہے، درُست؟
میری دعا
قادرِ مطلق خُدا، ہر چیز کے خالق اور مالک، براہِ کرم مُجھے راستبازی کےلیے محبّت اور لالچ اور حوص کےلیے نفرت عطا فرما۔ میں غیر مُنقسم دِل کے ساتھ تیری خِدمت کرنا چاہتا ہُوں جو کسی بھی فیصلہ کی مادی قدر سے نہ بہہ سکے۔ براہِ کرم مُجھے اپنے فیصلے کرنے میں مدد فرما جو کہ تیری مرضی کی خُوشنودی پر مبنی ہو۔ آمین۔