آج کی آیت پر خیالات
اگر آپ ۲۰ سال موت کے بعد یسوع کے ناصرت میں ایڈریس کو جانتے، تو ہو سکتا ہے کہ آپ اُس گھر میں جاتے اور کہتے، ‘‘خُدا یہاں رہتا ہے’’ جبکہ یسُوع کی الوہیت انسان اور خُدا دونوں کی تھی—وہ مکمل خُدا تھا لیکن اُس نے اپنے آپ کو آسمانی عزت سے مبراکر لیا۔ (فلپیوں ۲ باب ۵ تا ۷ آیت)—یہ تقریباً سمجھنے میں ناممکن ہے، یہ فضل کی بے بیاں حقیقت ہے۔ خُدا نے ہماری طرح بننا پسند فرمایا کیونکہ ہم اس جیسے نہیں بنے۔ خُدا ہمارے پاس نیچے آیا کیونکہ ہم اس کے پاس نہیں گئے۔ یسُوع میں، خُدا مکمل طریقے سے ہمارے پاس آیا تاکہ ہم پورے کے پورے اُس میں بس جائیں۔
میری دعا
قادر خُدا، میں نے یہ جانا ہے کہ تو میرے لیے میرے سمجھنے سے بہت عظیم ہے۔ جیسا کہ شاندار اور طاقتور اور عظیم توُ ہے، تیرا فضل اِسی لیے عظیم تر ہے۔ تیرا شکر ہو کہ تُو نے یسُوع کو بھیجا تاکہ میں تجھے جان سکوں۔ تیرا شکر ہو کہ تُو نے یسُوع کو بھیجا تاکہ میں معاف کیا جاؤں۔ تیرا شکر ہو کہ تُو نے یسُوع کو بھیجا تاکہ میں تیرے ساتھ جاؤں اور ہمیشہ کے لیے وہاں رہوں۔ یسُوع تیرا شکر ہو، کہ تُو نے آ کر مجھے بچایا اور واپس باپ کے پاس گیا تاکہ میں تیرے وسیلہ سے باپ سے بات کر سکوں۔ تیرے یسُوع نام میں، اور تیرے فضل کے وسیلہ سے میں کھل کر اپنے باپ سے مانگتا ہوں۔ آمین۔