آج کی آیت پر خیالات
ہمیشہ ! مُقدس لوگ، اُس کے فرزند، اعلیٰ مرتبہ لوگ، ہم خُدا کی سلطنت کے مالِک ہیں۔ اور ہمیشہ۔۔۔۔ابدتک۔۔۔۔اور ابدُالآباد تک ہماری ہے۔ خُدا کے عہدوں، اُس کے فضل، اور اُس کی وفاداری کے لیے اُس کی تمجید کرو۔
میری دعا
قادرِ مطلق خُدا جو اعلیٰ ہے! میں اُس دن کا مُشتاق ہوں جب تیری سلطنت کا راج ہوگا اور تیری مرضی زمین پر وییسی ہی ہوگی جیسے آسمان پر ہے۔ تیرے لوگوں، اور ہماری ساتھ تیرے وعدوں کے لیے تیرا شُکرہو، اور میں تیرا شُکر ادا کرتا ہوں کہ تُو نے اپنے فرزندوں کو وہ سلطنت دی ہے جس کو زوال نہیں۔ اے خُدا، مجھے برکت دے، جیسا کہ میں اپنی زندگی کا ہر دن تیرے شاندار فضل اور پاکیزگی میں تعظیم اور ڈر سے گزارنے کی تلاش میں ہوں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔