آج کی آیت پر خیالات
یسوع ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ‘‘اپنی صلیب اٹھائیں اور اُس کے پیچھے ہو لیں’’ سچائی کا راستہ ایک روز مرہ کا انتخاب ہے۔ ارادی طور پر اُس کو اپنی زندگی کا مرکز نہ بنائیں، ہمارے فیصلوں میں اُس کو ترجیج دینا، ہمیں اُس طرف کھینچ کے لے جاتا ہے جس کی طرف ہم نہیں بلائی گئے۔ ہماری زندگی کے وہ فیصلے جو ہم خدا کو خوش رکھنے کے لیے فکر مندی سے لیے جاتے ہیں یہ وہ فیصلے ہوتے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ ہماری زندگی میں اُس کی کیا اہمیت ہے۔ چنانچہ آئیں ہم اپنا دل اُس کی طرف لگائیں۔ آئیں اُس کا راستہ اختیار کریں، سچائی کا راستہ، زندگی کا راستہ، اوراپنے دلوں کو اُس کی مرضی کو پورا کرنے کی طرف لگائیں۔
میری دعا
آسمانی باپ، میں نے تجھے اور تیرے سچے راستے پر چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میری آنکھیں کھول تاکہ میں تیری سچائی دیکھ پاؤں اور میرے دل کو کھول تاکہ میں وفاداری اور جذبے سے جیؤں۔ میں نے آج دوبارہ فیصلہ کیا ہے کہ میں اپنے سارے دل، اپنی ساری جان، اپنی ساری عقل اور اپنی ساری طاقت سے تیرے پیچھے چلوں گا۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔