آج کی آیت پر خیالات
زندگی بہت مصروف لگتی ہے،گمراہی اور "کچھ کرنے" کی فہرست سے بھری ہوئی۔ چنانچہ آئیں ہم اپنی مصروفیت کی وجہ سے اپنے آپ کو باپ کے کارروبار سے الگ نہ ہونے دیں۔ آئیں وہ راستہ تلاش کریں جو خُدا نے ہمیں اپنی اور اپنے لوگوں کی خدمت کے لیے تحفے میں دیا ہے؛ چنانچہ آئیں اپنے آپ کو پورے دلِ ، پوری جان، پوری عقل اور پوری طاقت سے وقف کریں۔
میری دعا
مہربان خُدا، تُو نے مجھے بہت سے مختلف طریقوں سے برکت دی ہے۔ تیرے فضل کے ان تمام احساسات کےلیے تیرا شُکر ہو۔ لیکن اے باپ، مجھے تیری مدد کی ضرورت ہے کہ میں تیری خدمت کرنے اور مزید جذبےکے ساتھ ہر دن اپنی زندگی میں ترجیح دینے کے لیے تیرے تحفے کو واضح طور پر دیکھ پاؤں۔ ہر وقت میری دعائیں سننے کےلیے تیرا شُکر ہو۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔