آج کی آیت پر خیالات
جب معصوم لوگ تشدد اور خون ریزی کے ساتھ منسلک ہوتے ہیں اُس سے خُدا کو نفرت ہے۔ وہ بدی اور سیاسی خرابی سے نفرت کرتاہے۔ وہ اُن عدالتوں سے نفرت کرتا ہے جو جھوٹی ہیں اور اُن راہنماؤں سے جو کہ اپنی طاقت کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ ہمیں لازم طور پر پُریقین رہنا ہے کہ وہ اپنے پیرو کاروں کو نجات فراہم کرے گا اور اُن لوگوں کا انصاف کرے گا جن کو دُوسرے لوگوں نے نقصان پہنچایا یا بُرا بھلا کیا ہو—اگر اِس زندگی میں نہیں، تو یقیقنی طور پر اُس زندگی میں جو کہ آنے والی ہے۔
میری دعا
اے باپ، میری یقین دہانی کے لیے تیرا شُکر ہو کہ تُو اُن لوگوں کی حتمی طور پر عدالت ضرور کرے گا جو کہ پُرتشدد، خراب، بد، اور توہین کرنے والے ہیں۔ ہمیں اُس دن کا انتظار کرنے کے لیے صبر عطا فرما جو کہ حتمی طور پر عدالت کا دن ہے۔ یسُوع کے نام میں میَں مانگتا ہوں۔ آمین۔