آج کی آیت پر خیالات
ایک نایاب شیشے میں دیکھنے کےلیے وقت گزارنے سے ہمیں صرف ایک چیز حاصل ہوتی ہے کہ ہماری سامنے والی کھڑی میں ایک بڑی آفت ہے! مسیحی ہونے کے ناطے ہمارے بہترین دن ابھی آنے والے ہیں۔ یسُوع نے واپس آنے اور ہمیں خُدا کے پاس گھر لے جانے کا وعدہ کیا ہے—وہاں ہمارا مستقبل کتنا شاندار ہوگا۔ چنانچہ آئیں اداسی اور مایوسی سے گمراہ نہ ہوں۔ ہم خُدا کی ماضی کی بخشی ہوئی برکتوں کے لیے اُس کا شُکر ادا کرسکتے ہیں لیکن آئیں مایوسی میں اپنا حال نہ ضائع کریں۔ آئیں ایک عہد کریں کہ اپنا وقت اور اعتماد اُس خُدا کو دیں جس نے یسُوع کو مُردوں میں سے جّلایا اور اُس کے ہاتھوں میں ہمارا مستقبل دیا۔
میری دعا
مقدس خُدا، ہر دن مجھے مقصد کا احساس بخش کہ تُو نے مجھے زندگی دی ہے اور مجھے مستقبل اور خُداوند پر پُراُمید نظر بخش جو مجھے وہاں ملے گا۔ مجھے یہ جانتے ہوئے حقیقی خوشی کا احساس حاصل کرنے میں مدد کر کہ قطع نظر کہ یہ سڑک کہاں جاتی ہے، میں تیرے ساتھ سفر کروں گا۔ یسُوع کے نام میں میَں تیرا شُکر ادا کرتا ہوں کہ تُو میرا خُدا اور ابدی باپ ہے۔ آمین۔