آج کی آیت پر خیالات
"سکھاؤ۔۔۔۔۔۔۔سکھانے کےلیے!" ہمیں خُدا کے خاندان میں ایک وفادار عورت چاہیئے جو کہ ہمیں ہماری روزمرہ زندگی میں خُدا کا احترام کرنا اور اُس کے جلال کے لیے جینا سکھائے۔ اِس کا مطلب ہے کہ ہمیں ان عورتوں کو سکھانا ہوگا تاکہ وہ آگے سکھائیں۔ ہمیں اُن کے لیے دُعا کرنی ہے کہ وہ قدم آگے بڑھائیں اور اُستاد بنیں۔ ہمیں اُن کی پُرتعظیم طرزِ زندگی کو احترام دینا ہوگا اور اُن کے خُدا پرستی والے کردار کو سمجھنا ہوگا۔
میری دعا
پاک اور راستباز باپ، باکردار اور وفادار خدمت کرنے والی عورتوں کو اُٹھا کھڑا کر۔ ہمیں وہ آنکھیں عطاکر جن سے ہم اُن کی روحانی زندگی اور مرضی کو دیکھ پائیں کہ وہ تیرے لوگوں کے لیے مثال بننے کو تیار ہیں۔ ہمارے مسیحی ورثے میں بہت سی خُدا پرست عورتوں کے لیے تیرا شُکر ہو جن کا اچھائی کے لیے شاندار اثر ہے—دبُورہ،آستر،مریم،تبِیتا،پرسکِہ جیسی عورتیں۔ میں اُن خُدا پرست عورتوں کے لیے تیرا شُکر ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری زندگی میں عظیم تبدیلی پیدا کی ہے اور مجھے ایمان، اُمید اور محبت کے بارے بہت کچھ سکھایا ہے۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔