آج کی آیت پر خیالات
خُدا انسانی جسم میں جیسا کہ یوحنا 1 نے باب 14 آیت میں یسُوع کو بیان کیا ہے، خُدا کا حتمی پیغام۔ (عبرانیوں 1 باب 1 تا 3 آیت)۔ یقنی طور پر یہ ایک راز ہے جس کو ہم پوری طرح ناپ نہیں سکتے۔ یہ ہماری محدور حقیقیت اور انسانی تجربہ سے کہیں دُور ہے۔ یسُوع پر اعتراض کرنے والے اُس پر آسانی سے اعتراض کرنا چاہتے تھے کہ جیسے وہ مسِیح نہیں ہو سکتا کیونکہ اُن کا خیال تھا کہ وہ جانتے تھے کہ وہ کہاں کا ہے۔ وہ غلط تھے۔ اُن کا خیال تھا کہ وہ ناصرت سے ہے نہ کہ بیت الحم سے۔ ہم بہتر طور پر جانتے ہیں۔ حتیٰ کہ وہ اور بھی غلط تھے، کیونکہ یسُوع حتمی طور پر بیت الحم سے نہیں تھا؛ "وہ آسمان سے تھا"۔ جیسا کہ ہم یہ سمجھنے کی تلاش کرتے ہیں کہ یسُوع ہمارا بچانے والا، مسِیح خُداوند ہے وہ ہمارے تصور کو محدود اور ہماری حیرانی کا مزید بڑھاتا ہے۔
میری دعا
اے خُداوند، یسُوع کے جلال کے لیے میری محدود سوچ کےلیے مجھے معاف کردے۔ میرے دل کی صلاحیت کو فعال بنا کہ وہ حیرت، مسٗرت، فضل، فرحت بخشی، جلال، اور اُس کی قوت میں خوف، اُس کا فضل، اُس کا کفارہ، اُس کی فتح، اور اُس کی محبت کی تلاش کرے۔ اے باپ، اور مسِیح، تمام تر عزت اور جلال جو میرا دل اکٹھا کر سکتا اور میری زبان اُس کا دعویٰ کر سکتی ہے وہ تیرے ہی ہیں۔ یسُوع کے نام میں میَں اپنی حمد پیش کرتا ہوں۔ آمین۔