آج کی آیت پر خیالات
بائبل کے تمام بڑے ہیرو کے ساتھ، تمام بڑے اور چھوٹے، ہم خُدا کا کام اعتماد کے ساتھ کر سکتے ہیں۔ لیکن بے باکی سے اُس طرف جانے کے لیے جہاں وہ ہمیں لے جانا چاہتا ہے، وہاں جانے کے لیے ہمیں گناہ کو چھوڑنا چاہیے جو ہمارے زندگیوں کو جکڑے ہوئے ہے، ہمارے خیالات کو تبدیل کرتا ہے، ہمارے شکوک کو بڑھاتاہے اور ہمارے اندر روحانی توانائی اور طاقت کو چھین لیتا ہے۔
میری دعا
مقدس باپ، میرے گناہوں کے لیے مجھے معاف کردے۔ نہ صرف میرے یقینی گناہ، بلکہ میری اُن چیزوں میں دلچسپی کے لیے جو کہ پاک نہیں ہیں، اُن چیزوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے پر جو کہ روحانی لحاظ سےخطرناک ہیں، اور اپنے آپ کو اُن چیزوں کے لیے پیش کرنے کے لیے جو کہ شیطانی دنیا کو پیش کرتی ہیں۔ مجھے اُن چیزوں پر انکار کرنا سکھا جو مجھے تجھ سے دُور کرتی ہیں اور اُن چیزوں کو اپنانے کا جذبہ دے جو مجھے تجھ سا بنائیں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں جو میرا خُدا ہے۔آمین۔