آج کی آیت پر خیالات
میں نہیں جانتا کہ آپ کہاں پر ہیں لیکن، سال کا یہ وقت ٹیکسس میں بہت گرم ہوتا ہے۔ آپ کو گرم انگاروں کے بارے فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے؛ تھوڑا ہٹ کر چلنے کی کوشش کریں۔ لیکن دہکتے ہوئےانگاروں کے بارے میں یہ یاددہانی میرے لیے بہت اچھی ہے۔ ہمیں رُوح کے اندر بہت مضبوط رُوحانی احسات ملتا ہے، یا ہم "پسندیدہ" ترغیب کی طرف مائل کئے جاتے ہیں، اور ہم فیصلہ کرتے اور گنہگار کے ساتھ اشکبازی کرنا شروع کرتے ہیں۔ لیکن رُوح القُدس ہمیں عاقل آدمی کے وسیلہ سے بتاتی ہے کہ جب ہم بدی کے ساتھ اشکبازی کرتے ہیں، تو ہم آخر کار بھسم ہونے کو جا رہے ہیں۔
میری دعا
قادرِ مطلق خُدا، پیارے کرنے والے باپ، اور مہربان چرواہے، براہِ کرم مجھے معاف فرما دے۔ میں اقرار کرتا ہوں کہ بعض اوقات میں اپنے آپ کو وہ کرنے کی اجازت دیتا ہوں جو کہ درست، پاک اور مناسب نہیں ہے۔ تیرا شُکر ہو کہ تُو اس پہلو میں اکثر اوقات میری بےوقوفیوں کو معاف کر دیتا ہے اور مجھے قوت عطا کرتا ہے اور جب میں اپنے آپ کو مکمل طور پر تیرے حضور پیش کرتا ہوں اور خطرے اور گنہگار سے بھاگنے کی کوشش کرتا ہوں تو تُو مجھے احساس جرم کے ساتھ بحال کرتا ہے۔ یسُوع کے نام میں۔ آمین۔