آج کی آیت پر خیالات
خُدا کی تمجید کرو! ہم شریعت سے آزاد کیے گئے ہیں اور پاک رُوح کی قدرت کے وسیلہ سے ہماری روز مرّہ زندگی میں خُدا کی مرضی کے مطابق جینے کے قابل بنائے گئے ہیں۔
میری دعا
پیارے باپ، تیرے فضل اور تیری رحمت کے لیے تیرا شُکرہو۔ خُدا قادرِ مطلق،میری معافی کےلیے تیرے شاندار فدیہ کے لیے تیری تمجید ہو۔ تیری عزت اور تیرا جلال ہو، اے حاکم خُداوند، میری راہنمائی اور تیری مرضی میں مجھے راستہ دکھانے کےلیے رُوح القُدُس کے تیرے تحفہ اور مجھے اپنے کردار میں تبدیل کرنے کے لیے تیرا شُکرہو۔ یسُوع کے نام میں میَں تیرا شُکر ادا کرتا ہوں۔ آمین۔