آج کی آیت پر خیالات
جب آپ بائبل سے کوئی حکم سنتے ہیں تو کیا آپ ڈر جاتے ہیں؟ تو کیا عذر پیش کرتے ہیں؟ کیا کسی دوسرے کو وہ ذمہ داری دے دیتے ہیں؟ یا کہ آپ خدا کے حکم کی پیروی کرتےہیں؟ ایک دانا دل خدا کے حکم کو برکت اور حفاظت کے طور پر قبول کرتا ہے۔ جبکہ ایک احمق اس حکم کے ارد گرد عذر تلاش کرتا ہے، آئیں ہم اپنے آپ کو ایمانداری سے پوچھیں، "کہ ان دونوں صورتوں میں سے میری کون سی ہے"؟
میری دعا
اے مہربان اور رحیم خدا، میرے آسمانی باپ، میں تیرا شکر ادا کرتا ہوں کہ تو نے مجھے سچائی دکھائی اور اپنے احکام بخشے۔ مہربانی فرما کر میری فرمانبرداری کو استعمال کر کے اپنا جلال مجھ میں ظاہر کر اور میں ان لوگوں کے لیے ایک اچھی مثال بنوں جو تو نے میرے زندگی میں شامل کیے ہیں۔ یسوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔