آج کی آیت پر خیالات
یسُوع جس نے آسمان کو چھوڑا اور اپنے آپ کو ایک خادم بنایا، اُس نے ایسا ابتدا کوا نتہا بنانے کے لیے کیا، خادم سے عظیم تر کے لیے، اور معمولی سے بہترین بننے کے لیے۔ زمانوں ، مغرور، پِسے ہوؤں کے لیے اور طاقتوروں کے لیے یسُوع کو رد کر نا آسان تھا—آخرکار وہ مرَ گیا اور وہ سب اہم ہو گئے اور اُن کو کسی بچانے والے کی ضرورت نہ رہی۔ لیکن وہ جو کہ حلیم ہیں وہ اُسے نہ صرف نجات دہندہ کے طور پر، بلکہ فاتح، بادشاہ، اور دوست کے طور پر پاتے ہیں۔
میری دعا
قیت خادم، طاقتور بادشاہ، تیرا شکر ہو کہ تُو ہماری دینا میں آیا اور ایک عظیم قیمت پر ہماری خدمت کی اور ہمیں بتایا کہ ہم تیرے ساتھ رہ سکتے ہیں۔ میں اُس دن کے انتظار میں ہوں جب ہر گھٹنہ جھک جائے گا جیسا کہ میں اے خُدا تیرے سامنے جھکتا ہوں۔ اُس دن تک، میں دُعا کرتا ہوں کہ مجھے اُن لوگوں کو برکت دینے کے لیے استعمال کر جو کہ اس گلیمر اور نشے بھری دنیا اور ہماری مصروفیت کی وجہ سے بھلا دیئے گئے ہیں۔اے میرے خُداوند یسوع تجھے ہمارے پاس بھیجنے کے لیے خُدا کی تمجید ہو۔ یسُوع کے نام میں، میَں اپنی دُعا پیش کر تاہوں۔ آمین۔