آج کی آیت پر خیالات
جب تمام فوجیں چڑ آئیں اور تمام دیواریں گر جائیں اور تمام اُمیدیں ختم ہو جائیں تو ہم کہاں جائیں؟ ابدی خُدا کے پاس، جو کہ ہمارا باپ ہے۔ اُس نے اسرائیل کو مشکل ترین وقت میں سے نکالا، بائبل کو ان لوگوں کےہاتھ سے بچایا جو اُس کو ختم کر دینا چاہتے تھے، اور اُس نے مشکلات میں اپنی کلیسیا کی راہنمائی کی اور قوموں میں اُن کو فتح دلائی۔ وہ ہمارے ساتھ بھی ایسے ہی کرے گا جب تک وہ ہمیں گھر نہیں لے جاتا۔
میری دعا
میری چٹان، میری اُمید اور میرا محافظ، میں تیرا شکر ادا کرتا ہوں کہ تُو نے میری زندگی بچائی۔ میں تیرا شکر ادا کرتا ہوں کہ تُو نے شفا اور مدد کے لیےمیری دہائی سنی۔ میں تیرا شکر ادا کرتا ہوں کہ تُو نے میرے قدموں کی راہنمائی کی جو کہ ایک برکت ہے۔ براہِ کرم، اے خُدا، جیسا کہ میں زندگی میں مشکلات اور پریشانی میں ہوں تو تُو میرے قریب رہنا۔ جب میں زندگی کے طوفان میں سے گزر رہا ہوں تو تُو اپنے روح کے وسیلہ سے مجھے اس قابل بنا کہ میں ترقی کروں اور دوسروں کے لیے ایک مثال بنوں۔ یسُوع کے وسیلہ سے مانگتا ہوں، جو میرا نجات دہندہ اور خُدا ہے، آمین۔