آج کی آیت پر خیالات
یہ وعدے سچے پرستاروں سے کیے گئےہیں( دیکھیں زبور 84) یہ عبادت گُزار خدا کی حضوری میں شاد رہتا ہے اور جب وہ ایسا نہیں کر سکتا تو وہ خدا کے پاس رہنے کی خواہش دل میں رکھتا ہے۔ یہ عبادت گُزار خدا پر اور اس کی قدرت کے زور، امید، فتح، اور خوشی پر پورا بھروسہ رکھتا ہے۔ اِس عبادت گُزار کے لیے خدا نے بے بیاں وعدے کررکھے ہیں! جوکہ رومیوں 8 باب کے مُطابِق ہے، اور اِس کا بانگی ہدف آیت نمبر 28، خدا کے وعدے سے چیزیں بھلے کے لیے ہوتی ہیں اور اُن کو برکت دیتی ہیں " جواس سے محبت رکھتے ہیں اور اس کے مقصد کے تحت بلائے گئے" " سب چیزیں مسیح میں ہیں" اور کچھ دور نہیں رکھتا جو کہ اچھا ہے۔ (رومیوں32:8) کیوں؟ خدا ہمارےلیے! وہ ہمارا آفتاب اور پناہ گاہ ہے، وہ اپنی عظمت اور رحمت ہم پر نازل کرتا ہے، اور وہ کوئی اچھی چیز ہم سے دورنہیں رکھے گا۔
میری دعا
اے پیارے باپ، میں تیرا شکر کیسے ادا کروں؟َ تو نے مسیح میں اپنی رحمت مجھ پر نازل کی۔ تو نے مجھ سے فتح اور فردوس کا وعدہ کیا ہے۔ میں تیری رحمت کے لیے تیری حمد کرتا ہوں۔ میں تیرا شکرادا کرتا ہوں کہ تو نے اپنی عظمت مجھے بخشی۔ میں یہ جان کر خوش ہوں کہ تو مجھ پر رحمت نازل کرے گا۔ اب، پیارے باپ، اپنے روح القدس کے وسیلے سے میری مدد کر کہ میں ویسا ایماندار بنوں جیسا تو مجھے دیکھنا چاہتا ہے۔ یسوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔