آج کی آیت پر خیالات
آہ! "سنہری اصول" بہت سیدھا ہے، کیا ایسا نہیں ہے؟ بعض اوقات ہم چیزیں بناتے ہیں، خاص کر مذہبی چیزیں، جو کہ بہت پیچیدہ اور مشکل ہوتی ہیں۔ مجھے بائبل سے اِس لیے پیار ہے کہ جب خُدا رویے کے بارے میں بات کرتا ہے تو یہ اکثر بہت عملی اور سیدھی ہے۔ کیا آپ یہ جاننا چاہتے ہین کہ کسی کے ساتھ کیسا سلوک کرنا چاہیئے؟ تو اُن کےساتھ وہ کرو جو برکت کا وسیلہ ہو اگر ایسا تہمارے ساتھ بھی کیا گیا ہو! اگر یہ ہمت، برکت، بڑھاوے، مدد، تسلی، یا آپ کی مدد کے لیے نہ ہو ، تو پھر اُن کے ساتھ نہ کرو۔ اگر یہ آپ کی تکلیف، درد، پریشانی،مصیبت، یابے ہمتی کا باعث بنا ہو، تو پھر آپ اُن کے ساتھ ایسا مت کرو۔ دوسروں کے ساتھ ویسی ہی عظمت، مہربانی، پیار، عزت، اور شفقت کے ساتھ سلوک کرو جیسا کہ آپ چاہتے ہو کہ آپ کے ساتھ کیا جائے۔ یہ سمجھنے میں آسان؛ اور کرنے میں انقلابی ہے۔
میری دعا
قادرِمطلق خُدا، تیرا شُکر ہو کہ تُو نے کُچھ چیزیں سمجھنے میں اتنی آسان رکھی ہیں۔ میرے دل کو اپنی محبت کے ساتھ معمور فرما کہ میں اپنے رشتوں میں "سنہری اصول" کو اپنا سکوں۔ خُداوند یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔